ڈی ای او آفس کے سٹاف کیلئے ریسکیو کا ٹریننگ سیشن شروع
لو دہراں (سٹی رپورٹر ) گورنمنٹ ہائی سکول گاگن ہٹہ میں ریسکیو 1122کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے لٹریسی موبلائزر اور سٹاف کے لئے پانچ روزہ ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا گیا۔۔۔
ٹریننگ کے پہلے روز لٹریسی موبلائزر اور لٹریسی آفس کے سٹاف نے بھرپور شرکت کی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی ڈاکٹر شازیہ نورین نے ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی ڈاکٹر شازیہ نورین نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ کے انعقاد نہ صرف ھم اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی محفوظ بنا سکتے ہیں اور کسی بھی شہری کو ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر سکتے ہیں ۔