حکومت اسرائیلی کمپنیاں ملک بدرکرے ،تنظیم تحفظ تاجران
ملتان ( لیڈی رپورٹر )تنظیم تحفظ تاجران ملتان ڈویژن نے تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر یکجہتی فلسطین شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔۔
ڈویژنل صدر اور صدر انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس ملک نیاز محمد بھٹہ کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر قریشی مہمان خصوصی تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نیاز محمد بھٹہ نے کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ کا دشمن ہے اور ہمارے قبلہ اول پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ہمیں فلسطینی عوام سے ہمدردی ہے اور اسرائیل کی جانب سے مسلسل گولہ باری،بمباری سے غزہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے امت مسلمہ کو بیدار ہو نا ہو گا اور صیہونی قوتوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ر 26اپریل ہفتہ کو مکمل شٹر ڈاؤن کرکے اس بات کا اظہارکریں گے۔ تنظیم تحفظ تاجران ملتان ڈویژن مکمل شٹر ڈاؤن رکھے گی اجلاس سے شیخ جاوید اختر،راجہ مدثر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ پاکستان سے یہودی کمپنیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر تنظیم تاجران سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔