تجاوزات ختم کرنیکی آڑ میں توڑ پھوڑ قابل مذمت، طاہر احمد
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے امیرڈاکٹر طاہر احمد، نائب امیر ضلع عبد الحمید اعظمی ،امیر تحصیل ڈاکٹر سید وحیداحمد ،امیر شہر خالد فاروق و دیگر نے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ضلع لودھراں کی انتظامیہ نے تجاوزات ختم کرنے کے نام پر جو توڑ پھوڑ شروع کی ہوئی ہے یہ قابل مذمت ہے ، ہم تجاوزات ختم کرنے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہیں، سڑکوں اور بازاروں کھلا کرنے کے لئے تجاوزات کو مسمار کیا لیکن اس ضمن میں یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ جب یہ تجاوزات قائم کی جارہی تھیں تو اس وقت حکومت اور بلدیہ کے اہلکار کہاں تھے ؟، جو بھی تجاوزات قائم کی جاتی ہیں ان میں حکومتی اہلکاروں کی ملی بھگت اور رشوت خوری شامل ہوتی ہے ، تجاوزات کے قائم کئے جانے کے وقت اس کا نوٹس نہ لینے کا مطلب ہے کہ حکومت اور بلدیہ کے اہل کار رشوت لے کر اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ پھر جب پورا شہر تجاوزات سے بھر جاتا ہے تو آپریشن شروع ہو جاتا ہے ،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ،اس وقت صورت حال یہ ہے کہ حکومت کی ساری مشینری تجاوزات کو ختم کرنے پرلگی ہوئی ہے اور کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا۔