ڈی پی او لودھراں کا پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کا معائنہ
لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )ڈی پی او کیپٹن (ر)علی بن طارق نے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا معائنہ۔۔
،سرکاری موٹر سائیکلوں کی حالت اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او کیپٹن(ر)علی بن طارق نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے اور ان کی بروقت سروس کو ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہ عوامی خدمت میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے ، پولیس کی تمام گاڑیاں ہر وقت آپریشنل ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری موٹر سائیکلوں کی بروقت دیکھ بھال نہ صرف پولیس کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی تقویت دیتی ہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ سرکاری وسائل کی حفاظت ہر اہلکار کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی بھی غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔مؤثر پولیسنگ کے لیے ضروری ہے کہ تمام سرکاری گاڑیاں مکمل طور پر فعال حالت میں رہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔