ریسکیو 1122اورسول ڈیفنس کی ہنگامی انخلاء کیلئے فرضی مشقیں

 ریسکیو 1122اورسول ڈیفنس کی ہنگامی انخلاء کیلئے فرضی مشقیں

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کی جانب سے ہنگامی انخلاء کیلئے فرضی مشقوں کاانعقاد کیا گیا۔۔

، سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کی ہدایت کے مطابق اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل کے زیر نگرانی محکمہ ریسکیو 1122نے ضلعی جیل،ڈی ایچ کیو ہسپتال اور محکمہ تعلیم کے سٹاف کو تربیت و آگاہی دی۔ ڈرون، میزائل اور بم گرنے کی صورت میں جائے وقوعہ پر اکٹھے ہونے کے بجائے دور رہنے کی ہدایات دیں ،محکمہ ریسکیو کی ٹیم نے سول میڈیا کی جھوٹی افواہوں سے بچاؤ بارے بھی آگاہی دی گئی ۔علاوہ ازیں محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122نے مل کرآئل ڈپو میں بھی موک ایکسر سائز اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کا انعقاد کیا ۔انخلاء کی مشق، فائر ڈرل، موک ایکسرسائز اور طبی امداد کی تربیت دی گئی جس میں 44افراد نے حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...