کنٹریکٹ ختم، ساڑھے 12ہزار سکول انٹرنیز کو تنخواہ نہ ملی

کنٹریکٹ ختم، ساڑھے 12ہزار سکول انٹرنیز کو تنخواہ نہ ملی

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولز انٹرنیز کا کنٹریکٹ ختم ملتان سمیت صوبے بھر کے ساڑھے بارہ ہزار سکولز انٹرنیز کو تنخواہیں نہ مل سکیں۔۔

 تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایس آئی ٹیز کو بھرتی کیا تھا مگرملتان سمیت پنجاب بھر میں ساڑھے 12ہزارسکول ٹیچر انٹرنز 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ایس ٹی آئی کو2ماہ کیلئے کنٹریکٹ پررکھاگیا تھا12مئی کو تمام ایس ٹی آئی کی 2 ماہ کی معیاد مکمل ہوچکی ہے جس پر اساتذہ نے حکومت سے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ کیا ہے واضح رہے حکومت پنجاب کی ہدایت ایس ٹی آئی کوسکولوں میں اساتذہ کی شارٹیج پوراکرنے کیلئے کنٹریکٹ پررکھاگیاتھا،پنجاب کے سکولوں میں ابھی بھی 1لاکھ سے زائد اساتذہ کی شارٹیج کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں