وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل،نقدی سے محروم

گگومنڈی(نامہ نگار)وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل،نقدی اورموبائل فونزسے محروم۔ منشیات فروش سے شراب برآمد۔۔۔
گزشتہ روزچک نمبر225۔ای بی کے رہائشی محمدریاض اورحاجی جعفر بیس لائن پرجارہے تھے کہ تین نامعلوم ڈاکوؤں نے انہیں روک کر چارموبائل فون چھین لئے جبکہ نامعلوم چوراڈاکواٹرکے دکاندارسرفرازکی دکان کے تالے توڑکر1لاکھ20ہزارنقدی چوری کرکے لے گئے اس کے علاوہ چوراڈا367۔ای بی سے مدثرافتخارکی موٹرسائیکل لے اڑے اس کے علاوہ پولیس چوکی تاجپورہ نے چک نمبر271۔ای بی کے شبیرکوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 15لٹردیسی شراب برآمدکرلی ہے۔