بہنوئی نے اپنی مطلقہ سالی کواغواء کرادیا

گگومنڈی(نامہ نگار)بہنوئی نے اپنی مطلقہ سالی کواغواء کروادیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں187ای بی کے رہائشی حاجی امین کی بیٹی لبنیٰ کوثرجوشوہرسے علیحدگی کے بعد۔۔۔
اپنے والدکے ہاں رہائش پذیرتھی ،گزشتہ روزدیہہ ہذامیں ہی اپنی بہن شکیلہ کوثرزوجہ شاہ محمدجٹ کوملنے اس کے گھرگئی جہاں سے لبنیٰ کوثرکووقاص اورنادرمغل وغیرہ نے اغواء کرلیا۔حاجی امین کے مطابق میرا دامادشاہ محمدنے میری بیٹی کے اغواء میں ملوث ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔