زکریا یونیورسٹی:چھٹیوں میں برقی آلات بند رکھنے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)بہائالدین زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بجلی بچانے کے لئے تمام برقی آلات بند رکھنے کافیصلہ۔۔
، فیکلٹی حاضر رہے گی ۔تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات آج سے شروع ہوجائیں گی جو 29اگست تک جارہی رہیں گی، چھٹیوں میں بجلی بچانے کے لئے اہم اقدامات کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ فیکلٹیز کے ڈین، ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس/سب کیمپس کے سربراہان موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے ، ان کے ساتھ دفتری عملے کی کم از کم تعداد روٹیشن کی بنیاد پر ہوگی ،اگر کوئی ڈین/سربراہ گرمیوں کی تعطیلات کا کچھ حصہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ متبادل انتظامات کرنے اور وائس چانسلر سے پیشگی منظوری کے بعد ایسا کر سکتا ہے ، چھٹیوں کے دوران تمام برقی آلات کو بند رکھنا ہوگا تاہم لیبز کے لیے ضروری آلات چلتے رہیں گے ، تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بجلی بچانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں ۔