وارداتیں معمول،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو اور گردونواح میں وارداتیں معمول بن گئیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم، دکان کے تالے توڑ کر ویلڈنگ پلانٹ ،گرینڈر،کٹرمشین اوردیگر سامان،متعدد گھروں سے نقدی۔۔۔
طلائی زیورات ،تبلیغی جماعت میں آئے نوجوان کے مسجد سے 3قیمتی موبائل فون چوری کر لیے گئے ۔ محلہ قاضیہ والہ کے رہائشی اعجاز حسین لاڑکی پل 88 پر کی دکان کے تالے توڑ کر ویلڈنگ مشین ،گرینڈ ر اور ڈرل مشین ،برمے ودیگر سامان چور لے گئے ۔ علاقہ تلائی چندرڑ شرقی میں اعظم سپل کے گھرسے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے نقدی ،علاقہ گرلز کالج روڈ وارڈ نمبر 14 بی میں جنید حسین کے گھر سے 55 ہزار روپے نقدی ،آدھا تولہ طلائی زیورات ، دائرہ دین پناہ کے علاقہ ہنجرائی مستقل شرقی میں فیض بخش لاڑ کی گھر کے باہر درخت کے نیچے بندھی بکری مالیتی 60ہزار روپے چوری ہوگئی۔جیب تراش نے مریدے والا ہنجرائی مستقل شرقی کے غلام رسول مشوری کی جیب کاٹ کر 36ہزار روپے نقدی نکال لی۔وارڈ نمبر 14 سی کا رہائشی ابوبکر صہیب مشوری جو 3روز کیلئے تبلیغی جماعت کے ساتھ آیا ہوا تھا کہ روز پتل روڈ مسجد اعجاز رسول میں صبح کی نماز اور عبادات کے بعد9بجے دیگر تبلیغی بھائیوں کے ساتھ مسجد میں سو گیا کہ اسی اثنامیں اس کے 3 قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔