مظفرگڑھ ،عید ایام میں بہترین صفائی پر شہریوں کا خراج تحسین

مظفرگڑھ ،عید ایام میں بہترین صفائی پر شہریوں کا خراج تحسین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کی بہترین حکمت عملی،شہر میں پہلی بار رعید کے تینوں ایام میں بہترین صفائی پرشہریوں کاوزیراعلیٰ اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین۔

عیدالاضحی کے ایام میں اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ شہر کوصاف ستھرا رکھنے کیلئے فیلڈ میں دن رات متحرک رہے اور فوری رسپانس کی پالیسی کے تحت بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے تلیری روڈ،ریلوے روڈ،کچری چوک،جھنگ روڑ،اندرون شہر،محلہ راولے والا،شیخوپورہ و متعدد مقامات پر مختلف اوقات میں دورے کئے اور ورکرز کی کارکردگی اور صفائی ستھرائی کی مکمل جانچ پڑتال کی ۔انہوں نے فنائل سے شاہرات کی دھلائی کی اور چھڑکاؤ کیا،گلی محلوں اور بازاروں سے کچرے اور آلائشوں کو ٹھکانے لگوایا۔شہریوں کی جانب سے کی جانے والی نشاہی پر فوری رپسانس کیلئے جہاں ٹیمیں متحرک رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں