فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سٹور مالکان کوجرمانہ

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا بسم اللہ فیملی مارٹ وبیکرز اینڈ سویٹس کا معائنہ ، صفائی کے ناقص انتظامات اور اصولوں کی عدم پاسداری پرمالکان کو20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔۔۔
جبکہ آئندہ کیلئے وارننگ بھی جاری کی گئی۔شہریوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی اس کارروائی کو مؤثر اور بروقت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں اس قسم کی چیکنگ کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک میسر آ سکے ۔