روڈ سیفٹی مہم ‘ڈی سی مظفر گڑھ خود شاہراہوں پر نکل آئیں

روڈ سیفٹی مہم ‘ڈی سی مظفر گڑھ خود شاہراہوں پر نکل آئیں

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن از خود شاہرات پر نکل آئیں،ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کیلئے ترکی بائی پاس پر ڈی ایس پی ٹریفک اور انکی ٹیم کے ہمراہ۔۔۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو از خود آگاہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔انہوں نے کہا کہ لائسنس،ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کم سن موٹر سائیکل سواروں کی حوصلہ شکنی اور جرمانے ،روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہر شہری کو فریضہ ہے ،اپنی اور دوسروں کی قیمتی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے رات گئے سینیٹری ورکزز سے ملاقات کی اور عید الاضحی پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں سینیٹری ورکرز کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے واک بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی کرنا چھوٹا کا م نہیں ہے ، سینیٹری ورکرزستھرا پنجاب پروگرام کا فخر ہیں، عیدالاضحی کے موقع پر تقریباً 5ہزار ٹن آلائشوں کو تلف کیا گیا، آپریشن میں 600اضافی سینیٹری ورکرز نے حصہ لیا، ٹریکٹر ٹرالی، لوڈر رکشا،،روڈ کلینر ،ڈمبرز اوردیگر مشینری کا استعمال کیا گیا، ضلع بھر سے کم سے کم شکایات موصول ہوئیں جنکا فوری ازالہ کیاگیا ،تمام شاہراہوں کو تعفن سے پاک کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں