ڈاکٹرز کا مریض سے ناروا سلوک،لواحقین کا سرکاری بیڈ سڑک پر رکھ کا احتجاج

جہانیاں(نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں ڈاکٹرز کا مریض سے نارواسلوک ،لواحقین کامریض کو سرکاری بیڈ سمیت سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ۔۔۔
،ایک گھنٹہ روڈ بلاک رہا ،گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، پولیس نے مذکرات کے بعد روڈ کلیئر کرایا۔واضح رہے کہ مرضی پورہ کے رہائشی حافظ وقاص کو دل کے مرض کے علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹرز نے چیک نہ کیا، لواحقین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کیا جس پرلواحقین نے مریض کو سرکاری بیڈ سمیت سڑک پر لے گئے اور احتجاج کیا۔