ورلڈ بینک گرانٹ سے سڑکوں کی تعمیر کے مختلف مراحل مکمل

ورلڈ بینک گرانٹ سے سڑکوں کی تعمیر کے مختلف مراحل مکمل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ورلڈ بینک کی گرانٹ سے ٹھیکیداروں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی شہر کے مختلف علاقوں میں زیرِ تعمیر سڑکوں پر ترقیاتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے ،عوام کی سہولت اور بہتر مواصلات کے لئے اس اہم منصوبے کا آغاز چار ماہ قبل کیا گیا تھا مقامی انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی مشترکہ کاوشوں سے سڑکوں کی تعمیر کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ہی یہ منصوبے اپنی تکمیل کو پہنچیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی سیاسی وسماجی رہنماؤں سابق کونسلرز شاہد نیاز بھٹو،وقاص خان،چودھری محمد سعید،حکیم محمد سعید و دیگر نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے دوران وقتی طور پر گرد و غبار اور آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ضرور ہے لیکن شہریوں نے اس ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں