سابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار کے والد انتقال کرگئے

سابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل  احمد پڑھیار کے والد انتقال کرگئے

میلسی (نامہ نگار )سابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار کے والد انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ ضلع ننکانہ صاحب ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔۔۔۔

نماز جنازہ میں تحصیلدار میلسی بہادر خان ہیلتھ کمیٹی تحصیل ہسپتال میلسی کے ممبر ملک عامر سلیم ممرا صدر پریس کلب عزیز اللّٰہ شاہ طاہر معروف تاجر چوہدری محمد حفیظ طاہر سمیت سرکاری افسران علاقہ کی سماجی سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے بانی چیئرمین وسیم احمد شیخ، ودیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں