رقم خورد برد کرنے کا الزام 4افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ کوتوالی نے رقم خورد برد کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو عبداللہ نے بتایا کہ اسکے رشتہ داروں ذیشان ،رحمن وغیرہ نے کہا کہ انہوں نے مکان خرید کیا ہے جسکے کچھ پیسے ادا کرنے ہیں اعتماد کرتے ہوئے ان کو رقم دی جو اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہیں اور رقم خورد کرلی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کردی۔