خدمت مرکز پر عوام کو 14سے زائد سروسز فراہم کی جا رہی ہیں :خالد محمود

میلسی (نامہ نگار ) تھانہ صدر میلسی میں قائم پولیس خدمت مرکز کے انچارج چوہدری خالد محمود نے کہا ہے۔
کہ پولیس خدمت مرکز پر عوام کو 14سے زائد سروسز دی جا رہی ہیں۔جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ،پولیس ویری فکیشن،کرایہ داری،اندراج گمشدگی رپورٹ،ایف آئی آر کاپی،ملازمین کا اندراج،وہیکل ویری فیکیشن خواتین کی ہراسمنٹ شکایات،لرننگ لائسنس،تجدید ڈرائیور نگ لائسنس ،انٹرنیشنل ڈرائیو رنگ لائسنس ،جرائم کی اطلاع وغیرہ شامل ہیں۔