کپاس کے کاشتکار فصل کی پیسٹ سکاﺅٹنگ کریں، محکمہ زراعت

ملتان (وقائع نگار خصوصی)محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کے لئے پیسٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سفید مکھی کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
جون 2025 کی پیسٹ سرویلنس رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے کپاس اگانے والے مختلف علاقوں، خصوصاً ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں سفید مکھی کی افزائش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ گرم اور خشک موسم سفید مکھی کی افزائش کے لئے انتہائی موزوں ہے ، جس سے اگیتی کاشتہ کپاس کی فصل پر حملہ شدید جبکہ موسمی کپاس پر آئندہ دنوں میں حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات تجویز کئے ہیں جن پر عملدرآمد کاشتکاروں کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو بار صبح یا شام کے وقت اپنی فصل کی باقاعدہ پیسٹ سکا¶ٹنگ کریں، کھیت کے اندر اور باہر موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں، Chrysoperla کارڈز (20 فی ایکڑ) اور پیلے رنگ کے چپکنے والے کارڈز (15 سے 20 فی ایکڑ) نصب کریں، اور فصل کو پانی کی کمی سے بچائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ متبادل فصلوں (جیسے بینگن، کھیرا، کدو، ٹماٹر، مرچ، مونگ، وغیرہ) پر بھی باقاعدگی سے پیسٹ سکا¶ٹنگ کی جائے تاکہ سفید مکھی کی بروقت روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔سپرے مشین کی درست کیلِبریشن اور ہالو کون نوزل استعمال کریں ۔