واسا شدید گرمی میں فراہمی آب کیلئے کوشاں،خالد رضا

واسا شدید گرمی میں فراہمی آب کیلئے کوشاں،خالد رضا

ملتان(وقائع نگار خصوصی )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں واسا ملتان شہریوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے حالیہ گرمی کی شدت کے پیش نظر بلا تعطل فراہمی آب کے حوالے سے واٹر سپلائی ڈویژن کو خصوصی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

 اور تمام ٹیوب ویلز کے اوقات کار کو ضرورت کے تحت ایڈجسٹ کرنے اور پانی کی کمی کی شکایت والے علاقوں میں واٹر سپلائی کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ ویو کے دوران واٹر سپلائی کی کمی کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جا سکے انہوں نے واٹر سپلائی کے حوالے سے تمام شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ احکامات حالیہ ہیٹ ویو کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران جاری کئے واٹر سپلائی ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق قلعہ کہنہ قاسم باغ، مزار توتاں والی سرکار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت کے پیش نظر واٹر با¶زر کے ذریعے بھی فراہمی آب یقینی بنائی جا رہی ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی مشینری کو مکمل فعال اور م¶ثر حالت میں رکھنے ،تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر سکرینوں کو صاف رکھنے اور پیک اوور میں کلیکٹنگ ٹینکس کو فری فال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے ڈسپوزل سٹیشنز پر موجود جنریٹرز کو ہمہ وقت تیار رکھنے کی ہدایات دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں