پارکو اور ہیلتھ اتھارٹی کا مفاہمت کی یادداشت پر دستخط .

پارکو اور ہیلتھ اتھارٹی کا مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  .

مظفر گڑھ(سٹی رپورٹر )کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے قصبہ گجرات، ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور حسین بخاری، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ قراة العین میمن،دیگر افسران اور پارکو کے نمائندے موجود تھے ۔

کمشنر نے آر ایچ سی قصبہ گجرات میں پارکو کی طرف سے فراہم کی جانے والی میڈیکل ایمرجنسی،ٹراما سنٹر کی نئی سہولیات کا باقاعدہ افتتاح اور معائنہ کیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر میں میڈیکل ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کی سہولیات سے مقامی آبادی مستفید ہوگی۔قبل ازیں پارکو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کوٹ ادو مظفر گڑھ کے مابین میڈیکل سہولیات کی منتقلی کی دستاویزات کے تبادلہ کی تقریب منعقد ہوئی۔دونوں طرف سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔دریں اثناءکمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی تنصیب پارکو کے تعاون سے علاقہ میں مفاد عامہ کے منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔جنرل منیجر پارکو ندیم احمد چشتی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ اور دیگر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں