ریفارمز پروگرام، دوسرے فیز کے سکولوں کیلئے سبسڈی کا اعلان

 ریفارمز پروگرام، دوسرے فیز کے سکولوں کیلئے سبسڈی کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر )پنجاب سکولز ریفارم پروگرام کے دوسرے فیز کے سکولوں کے لئے سبسڈی کااعلان کردیاگیا ۔

بتایاگیاہے کہ دوسرے فیزمیں ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں کیلئے 71 کروڑ 83 لاکھ سبسڈی کااعلان کر دیا گیا ۔سبسڈی کی مدمیں فی سکول ڈیڑھ لاکھ روپے مالکان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گادوسرے فیزمیں4789سکولوں کوٹھیکے پردیاگیا یہ فنڈسے گرمی کی چھٹیوں میں تزئین وآرائش، بلز ،فرنیچر وشجر کاری پرخرچ ہونگے ۔فنڈزکے اخراجات کامکمل ریکارڈمحکمہ سکولوں ایجوکیشن کوفراہم کیا جائے گا۔اساتذہ کو15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اداکرناسکول آنرکی ذمہ داری ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں