قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،لاکھوں مالیتی ریلوے اراضی واگزار

ملتان (خصوصی رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے۔۔۔
ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن کلومیٹر نمبر 180 تا 181 سمہ سٹہ، امروکا سیکشن نزد ریلوے سٹیشن بہاول نگر ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیاگیا۔آپریشن میں فاروق احمد تھانہ ریلوے پولیس بہاول نگر ،محمد اظہر ریلوے بہاول نگر، محمد عباس ریلوے بہاول نگر،ملازمین ضلع پولیس تھانہ سٹی بہاول نگر و نفری ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمین نے حصہ لیا آپریشن میں 30 مرلے کمرشل اراضی مالیتی 90 لاکھ روپے واگزار کروائی گئی اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذوالفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ ریلوے زمین و واگزار کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔