ڈیلی ویجزملازمین ، مزدور رہنماؤں نے بجٹ مسترد کردیا

ڈیلی ویجزملازمین ، مزدور رہنماؤں نے بجٹ مسترد کردیا

ملتان ( لیڈی رپورٹر )ڈیلی ویجز ملازمین اور مزدور رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مزدور رہنما ملک منیر حسین ہانس منعقد ہوا ۔۔۔

جس میں موجودہ بجٹ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔ اجلاس میں شریک تمام مزدور رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے صرف سرمایہ دار طبقہ کو نوازا ہے جبکہ محنت کش طبقہ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ عام عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اور غریب مزدور کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ،مزدور رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے مقرر کی جائے اور تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی میں گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ، ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ملک منیر حسین ہانس، محمد عمر، چودھری احتشام، عامر لنگاہ، ملک جعفر ہانس، محمد حنیف، زاہد نذیر، عمران بشیر، افضل قریشی، کاشف اشرف، محسن الطاف، عبدالوہاب، اعزاز الحق، علی عباس اور کلیم بٹ سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں