ہرضلع بار میں ویمن بار روم تعمیر کیا جائیگا،نوشیرخاں لنگڑیال

بورے والا(سٹی رپورٹر )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سکولز ایجوکیشن کے چیئرمین ایم پی اے ملک نوشیر خاں لنگڑیال نے۔۔
کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کی تمام تحصیل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنوں کو بلاتفریق بالترتیب 25اور 50لاکھ کی گرانٹ دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی تحصیل بارز کو 25,25 لاکھ روپے فی بارخصوصی گرانٹ کے چیک دئیے گئے ہیں ،موجودہ حکومت نے سیاست سے بالاتر ہوکر پہلی مرتبہ وکلا برادری کیلئے یہ تاریخی اقدام اٹھایا ہے ،اس سال پنجاب حکومت نے ہر ڈسٹرکٹ بار میں ویمن بار روم تعمیر کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئندہ سال ہر تحصیل بار میں بھی خواتین وکلاء کے لئے الگ ویمن بار روم تعمیر کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن بورے والا میں پنجاب حکومت سے ملنے والی گرانٹ پر اظہار تشکر کیلئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔