خاتون اغوا‘شہری کی موٹرسائیکل چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)گھر سے خاتون اغواء، ہوٹل کے باہر سے شہری کی موٹرسائیل چوری ہوگئی۔۔
۔تھانہ سٹی کے علاقہ النور سٹی کے رہائشی مرزاشاہ میربیگ مغل کی بیوی فریحہ بی بی گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ رات گئے 4نا معلوم اسے گن پوائنٹ پر کارمیں ڈال کراغوا کرکے لے گئے ۔ وارڈ نمبر1 محلہ جوگیاں والاکا رہائشی ارشدنواز قریشی گزشتہ شب ٹیسٹی ہوٹل سے روٹی لینے آیا کہ اسکی ہوٹل کے باہرکھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔