لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کیخلاف والد کی درخواست پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
بستی ملوک پولیس کو محمد رشید نے بتایا کہ میری بیٹی کھیل رہی تھی کہ ملزم محمد وسیم نے زبردستی پکڑ لیا اور چھری دکھاکر بیٹھک میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔