زکریا یونیورسٹی کا بجٹ تیار ، فیسوں میں اضافہ

زکریا    یونیورسٹی    کا    بجٹ    تیار    ،  فیسوں    میں   اضافہ

ملتان ( شاہد لودھی سے )زکریا یونیورسٹی کا 8ارب ایک کروڑ کا بجٹ تیار، فیسوں میں اضافہ، ویلفیئر گرانٹس اور بونس ختم ، گرانٹس اور اعزازیہ میں کمی کی تجویز تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا بجٹ 2025-26تیار ہوگیا۔۔۔

جو 19 جون کو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا ۔جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال کریں گے ۔ذرائع سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق رواں برس اوپننگ بیلنس 15 کروڑ 72 لاکھ روپے رکھا گیا ہے جبکہ رواں برس گرانٹ اور ڈونیشن کی مد میں دو ارب 14کروڑ 70لاکھ روپے موصول ہو ں گے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ملنے والی گرانٹ ایک ارب 62 کروڑ 70 لاکھ ،اسی طرح پنجاب حکومت کی طرف سے 52 کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی۔ طلبہ کی فیسوں کی مد میں چار ارب 10کروڑ 99لاکھ روپے وصول ہوں گے ۔اس طرح یونیورسٹی کو اپنے ذرائع سے چار ارب 93کروڑ 39لاکھ روپے ملیں گے اور مجموعی طور پر رواں برس براہ راست یونیورسٹی کی آمدن سات ارب 23کروڑ 90لاکھ روپے ہوگی جبکہ اخراجات کا تخمینہ آٹھ ارب ایک کروڑ 64 لاکھ روپے لگایا گیا ہے اس طرح بجٹ خسارہ 77 کروڑ 74 لاکھ 68 روپے ہوگا ۔بجٹ اعداد وشمار کے مطابق یونیورسٹی کو فیسوں کی مد میں تین ارب 61 کروڑ 35 لاکھ روپے وصول ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں