پنجاب بجٹ ترقی پسند ،عام آدمی کو فائدہ ہوگا، یوسف کسیلیہ

گگومنڈی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے پنجاب بجٹ کو عوام دوست، ترقی پسند اور۔۔
حقیقی معنوں میں فلاحی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے اور صوبے کی ترقی کو ترجیح دینے والا بجٹ پیش کیا گیا جو قابلِ ستائش ہے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اس بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت اور سوشل پروٹیکشن جیسے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں جس سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ کسانوں کے لیے سبسڈی، طلبہ کے لیے وظائف اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ خوش آئند اقدامات ہیں، جنوبی پنجاب خصوصاً ضلع وہاڑی اور تحصیل بوریوالا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پنجاب ہر علاقے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔آخر میں انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی سیاست کا وقت گزر چکا، اب عملی طور پر کام کرنے والے ہی کامیاب ہو نگے اورسب مل کر عوامی خدمت کو ترجیح دیں ،اب سیاست برائے خدمت کا دور ہے ،اپوزیشن اب ترقی کے سفر میں رکاوٹیں نہ ڈالے ۔