ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 4افراد پر مقدمات قائم

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
چہلیک پولیس نے ملزم ناظم سے پسٹل شاہ شمس پولیس نے ملزم زوہیب سے پسٹل مخدوم رشید پولیس نے ملزم خرم سے پسٹل دوگولیاں جبکہ الپہ پولیس نے ملزم امتیاز سے پسٹل برآمد کرلئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔