نئے تعمیر ہونیوالے روڈ پر گڑھے پڑ گئے

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) شہر سے گزرنے والی نو تعمیر شدہ ملتان روڈ پر گٹروں کے مین ہولز کی۔۔
مناسب مرمت نہ ہونے کے باعث سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں گزشتہ شب بھی تین مختلف مقامات پر موٹر سائیکل سوار افراد ان ہی گٹر کے گڑھوں کا شکار ہو کر گر پڑے اور شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی۔ علاقہ مکینوں نے اس صورت حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ سے فوری نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔