ایران پر امریکی حملہ، دنیا کا امن خطرے میں ،احمد مجتبیٰ
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، نائب صدر میاں محمد عظیم سعید نے امریکا کی جانب سے ایران پر حملے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔
کہ خطے میں کسی بھی نئی جنگ سے عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں پاکستان کو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا داعی بن کر کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پالیسیوں کی مخالفت کی اور کہا کہ مسلم امہ کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہوگا۔امریکا کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ دنیا کو عالمی جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور خود امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا کے پر اثر ممالک ایران امریکا اور اسرائیل کی جنگ رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر عالمی امن اب خطرے میں ہے ۔