اراضی سنٹرپرسائلین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اراضی سنٹرپرسائلین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )اراضی سنٹرپرسائلین کو تمام تر متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں ،میرٹ کو یقینی بنائیں ،عوام کو پریشانیوں سے بچائیں ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمن خان کانجو نے اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح سابق وائس چیئرمین شیخ رضوان شریف کے ہمراہ اراضی سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سینٹر پر آنے والے مرد و خواتین سائلین کو بے جا تنگ نہ کیا جائے ،ان کی داد رسی کی جائے اور ان کے جائز کام میرٹ پر فوری طور پر کیے جائیں ،ان کے بیٹھنے کا مناسب انتظام بھی کیا جائے ۔انہوں نے اس دوران آنے والے سائلین سے مسائل دریافت کئے اور عملہ کے رویے بارے بھی پوچھا ،انچارج سینٹر کو امور مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں