15روز قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی کنویں سے لاش برآمد

سکندرآباد(نامہ نگار)راجہ رام میں 15روز قبل گھر سے لاپتہ ہونیوالی شادی شدہ خاتون کی کنویں سے لاش برآمد۔
تفصیل کے مطابق راجہ رام مقیم پور کے رہائشی ارشد کی 30سالہ بیوی ثناء کنول جو 15روز سے گھر سے لاپتہ تھی ، ورثا نے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا ،گزشتہ روز پچاس فٹ گہرے کنویں سے اس کی لاش ملی جسے ریسیکو ٹیم نے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا ۔اطلاع پر تھانہ راجہ رام پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفیش کا عمل شروع کردیا ۔