کوٹ ادومیں بھی بہترین صفائی پر ورکرز میں انعامی چیک تقسیم

کوٹ ادومیں بھی بہترین صفائی پر ورکرز میں انعامی چیک تقسیم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرکوٹ ادومیں بھی بہترین صٖفائی پر ورکرز میں انعامی رقم کے چیک تقسیم کئے گئے ۔

مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرا نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ سینیٹری ورکرزنے عیدالاضحی پرمثالی خدمات انجام دیں،یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ نے عید کے تینوں ایام میں خدمات انجام دینے والے ہرسینٹری ورکر کیلئے 10ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھاجس کے تحت ضلع کوٹ ادو میں1040سے زائد ورکرز میں انعامی چیک تقسیم کردئیے گئے ،تقریب میں تحصیل کوٹ ادوڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت میونسپل کمیٹی کے 1040سینٹری ورکروں کو اعزازی انعامات سے نوازادیاگیا، اسسٹنٹ کمشنرمیررومان خلیل،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راناشاہدندیم،چیف آفیسر عمرریاض کھرل،انچارج ویسٹ مینجمنٹ ورکروں وشہریوں کی کثیرتعداد شریک تھی۔سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء کا سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وہ صاف ستھرا پنجاب پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اس سے پہلے شہروں کی وارڈزمیں صفائی ہوا کرتی تھی ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ اب دیہات اور قصبوں میں بھی صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ،صفائی نصف ایمان ہے اور ایمان کے اس حصے کو مکمل آپ لوگ کر رہے ہیں۔تقریب میں ورکرزکیلئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں