چیف منسٹر کلینک آن ویل فیز ٹووہاڑی میں شروع کرنیکا اعلان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹرفہد وحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ چیف منسٹر کلینک آن ویل فیز ٹو پورے پنجاب کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی شروع ہو رہا ہے ، 17 نئی گاڑیاں وصول ہوسکی ہیں۔۔۔
باقاعدہ تحصیل سطح پر کیمپ کا آغاز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویل میں ماں اور بچے کی دیکھ بھال کے علاوہ تمام حفاظتی ویکسی نیشن کا انتظام ہے جو ہر ضرورت مند مریض کو دی جائے گی ،فیملی پلاننگ ، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ ، ملیریا، ذیابیطس، ٹی بی اور جلد کی بیماریوں کے علاج ،نیز بچوں کے علاج کی تمام سہولیات اور حاملہ خواتین کے لئے مفت الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔اس موقع پرڈاکٹر نعمان ، تہمینہ دولتانہ ایم این اے کے ہیلتھ کوآرڈینیٹر ابو بکر صدیق آرائیں اورمیاں ناصر دولتانہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔