کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر،مسافر نہر میں گئے ،بہن بھائی زخمی

ملتان(کرائم رپورٹر) تیزرفتار کار بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکراگئی ، کار اورموٹرسائیکل سوارنہر میں گر گئے۔۔
،بہن بھائی زخمی ۔ پولیس نے کارسوار تینوں افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔تھانہ شاہ شمس کے مطابق کار سعد قیصر چلارہاتھا کار میں اس کے ساتھ سعد مشتاق اور عمر اعجاز بھی موجود تھے ، کار ڈرائیور انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلا رہاتھا جو اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر کار قاسم پور نہر کے قریب موجود کھڑی موٹرسائیکل سے ٹکراکر سامنے سے آنے والی دوسری موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار بہن بھائی اسد منیر اور سدرہ منیر نہر میں گرگئے موقع پر موجود مقامی افراد نے ریسکیو1122کی مدد سے امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے دونوں کوزخمی حالت میں نکال لیا۔