بڑی مارکیٹوں میں سبزی اور پھل مہنگے فروخت

بڑی مارکیٹوں میں سبزی اور پھل مہنگے فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) بڑی مارکیٹوں میں سبزی اور پھل بدستور من مانے نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

 شہری سستی اشیاء کے انتظار میں ہیں لیکن کچن کا بجٹ دن بدن بوجھ بن چکا ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ،سبزی اور پھل کی قیمتیں اب بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔خانیوال کے مختلف بازاروں منڈیوں میں میتھی 160روپے ، پالک 80روپے اور آلو 100روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی سیب 600 روپے ، پپیتا 550 روپے ، آڑو 320 روپے اور آم (سندھڑی) 300روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر موثر ہو چکی ہی۔شہریوں کا اعلیٰ حکام سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرو ل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں