غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں،ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کارروائی کا حکم

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں،ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کارروائی کا حکم

ملتان(لیڈی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)ڈویژنل کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور۔ ۔

 متعلقہ محکموں کے افسروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں کمشنر عامر کریم نے سول ڈیفنس حکام کو وارننگ جاری کرتے ہوئے غیر قانونی پٹرول یونٹس کے خاتمہ اور ایل پی جی کی ریفلنگ کیخلاف فوری فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی پٹرول یونٹس اور ڈی کنٹنگ شاپس قانونی کی خلاف ورزی اور انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سی این جی اور ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ میں ملوث دکانوں پر چھاپے مارے جائیں، حفاظتی اقدامات اور ضروری آلات کے بغیر کام کرنے والی دکانوں کو فوری طور پر سربمہر کیا جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی ویز پر واقع ہوٹلوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ ایل پی جی باؤزرز کے قیام کے وقت کی نگرانی کی جا سکے ۔دریں اثنا ئکمشنر عامر کریم نے کارڈیالوجی ہسپتال میں اوور چارجنگ سے متعلق عوامی شکایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو متعلقہ کنٹریکٹر قاسم اینڈ کمپنیکے خلاف کارروائی اور مریضوں کو تمام طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔ ایم ایس نے و اوور چارجنگ پر 10 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے تحریری نوٹس جاری کردیا ہے ۔مزید برآں کمشنرنے ماڈل ٹاؤن سی بلاک پارک اور باغ لانگے خاں کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا ،واکنگ ٹریک کی بہتری اور بینچز کی تعداد بڑھانے ، واش رومز، لائٹس، باؤنڈری وال اور لائسنس پلرز کی حالت بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔دوسری طرف کمشنر عامر کریم نے پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اہم ملاقات کی جس میں ماحول دوست اقدامات بالخصوص شجرکاری مہم میں طلبہ کی بھرپور شمولیت پر زور دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں