موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کا الزام، 7افراد پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
چہلیک اور ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ ملزم سجاد ،عمران ، ارشد ، نفیس ، انتظار ، شہباز اور زبیر کو قابو کیا ملزموں نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرکے چنگ چی اور پھٹہ رکشے بنائے ہوئے تھے ۔