سپیشل سیکرٹری صحت کا دورہ ڈی ایچ کیو خانیوال ومراکز صحت

سپیشل سیکرٹری صحت کا دورہ ڈی ایچ کیو خانیوال ومراکز صحت

ملتان (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی۔۔۔

زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال اور دیگر مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے بارے خصوصی اجلاس، ایڈیشنل سیکرٹری شاہد عباس جوئیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر محمد ہادی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ڈاکٹر عمارہ اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ضلع خانیوال کے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی و فراہمی سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا اور ہیلتھ سنٹرز اور کلینک آن وہیلز سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہمہ وقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے بارے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس سے دوران سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے سی ای او ہیلتھ خانیوال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کو دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو مؤثر طور پر بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب نادیہ ثاقب کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہیلتھ سنٹرز اور کلینک آن وہیلز منصوبہ جات کے فوائد لوگوں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں