ماڈل ایگریکلچر مال کا تعمیراتی کام مکمل

ماڈل ایگریکلچر مال کا تعمیراتی کام مکمل

ملتان (وقائع نگار خصوصی) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا ملتان کا دورہ۔ماڈل ایگریکلچر مال ملتان کے منصوبے کا اچانک جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار، فنشنگ اور استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی کا معائنہ کیا اور کام کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایگریکلچر مال میں خوبصورت باغبانی اور پودوں کی تنصیب کے لیے پی ایچ اے سے کام لیا جائے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ الحمد للہ پنجاب میں ایک اور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کر دیا گیا ہے ۔ ماڈل ایگریکلچر مال ملتان کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ،ماڈل ایگریکلچر مال کی تکمیل سے خطے میں زرعی ترقی کی راہیں کھیلیں گی ،کسانوں کو معیاری اشیا ء کی فراہمی اور رہنمائی مل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں چار ماڈل ایگریکلچر مالز کے منصوبے شروع کئے گئے ۔ جو اب عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں تک محدود نہیں بلکہ حقیقت میں پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اور ہر شعبہ میں جدید انفراسٹرکچر کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں