ذہنی معذور شخص کی لاش برآمد

وہاڑی (خبر نگار‘نمائندہ خصوصی)مانا موڑ کے قریب ذہنی معذور شخص کی لاش برآمد ۔تھانہ گگو پولیس کو چک نمبر 201ڈبلیو بی کے قریب نامعلوم شخص کی نیم برہنہ لاش بارے اہل علاقہ کی اطلاع سے لاش ملی۔۔۔
متوفی کی شناخت امجد سکنہ 367ای بی کے نام سے ہوئی جس کا ذہنی توازن مبینہ طور پر درست نہ تھا۔ابتدائی طور پر موت کی وجہ طبعی معلوم ہوئی ہے ۔