شہداء کربلا کی یاد میں محفل پاک کاانعقاد، خراج عقیدت پیش

شہداء کربلا کی یاد میں محفل پاک   کاانعقاد، خراج عقیدت پیش

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے ،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلاء کے بعد ،میدان کربلاء میں دین اسلام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کربلاء کی یاد میں محفلِ پاک کا انعقاد جامع مسجد بابری 11-9 ڈبلیو بی وہاڑی کیا گیا۔۔۔

 جس کی صدارت پیر خلیفہ سمیع اللہ کرامتی رزاقی نے کی محفلِ پاک میں چوہدری بشیر احمد بھٹے والے ،چوہدری ارشد یعقوب گجر، چوہدری سعید اختر سابق ناظم،شیخ محمد سرور سابق کونسلر،رانا تصور علی مدنی گارمنٹس والے ،حاجی محمد حنیف سلطانی، جاوید اقبال،چوہدری محمدسلیم، ہدایت اللہ گجر فٹبال کوچ،منیر احمد و دیگر کی شرکت۔ مذہبی سکالر علامہ محمد الطاف ڈوگر شکوری نے خطاب کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ،محفل پاک کے آخر میں لنگر حسینی کا خاصہ اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں