کوٹ ادو:سیف سٹی پولز پر کیمرے تاحال نصب نہ ہو سکے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے پولز پر تاحال سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہو سکے۔۔۔
جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجراء اور سابق ایم پی اے ملک قاسم ہنجراء کی سفارش پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 8ماہ قبل سیف سٹی منصوبہ منظور کیا تھا، جس کے تحت کوٹ ادو، گجرات، سنانواں، دائرہ دین پناہ اور چوک سرور شہید میں جدید کیمرے لگائے جانے تھے ۔دو ماہ قبل ان شہروں کے مختلف مقامات پر پول نصب کر دیے گئے تھے مگر کیمرے نہ لگائے جا سکے ۔ منصوبے کی عدم تکمیل پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیتے ہوئے منصوبہ مکمل کرائیں تاکہ جرائم کی روک تھام، سیکیورٹی اور ٹریفک مانیٹرنگ کا نظام فعال ہو سکے ۔