ہسپتال میں پانی جمع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا نوٹس
وہاڑی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں کھڑے پانی اور مچھروں کی موجودگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد فاضل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسدادِ ڈینگی ٹیم کو روانہ کر دیا۔
مقامی شہری کی جانب سے ہسپتال میں جمع پانی اور مچھروں کی تصاویر ارسال کی گئیں، جن میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا واضح خطرہ نظر آیا۔ ڈی ایچ او کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی ٹیم نے فوری طور پر لاروہ کش پاؤڈر کا چھڑکاؤ کر کے ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے اقدامات کئے ۔