پنجاب پولیس کے شہدا نے امن قائم کر کے تاریخ رقم کی:سعید احمد سیال
میلسی (نامہ نگار) ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں امن قائم کیا۔
ہم ان کے مشن پر کاربند رہتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید شیراز حسین کاظمی اور سید شہزاد حسین کاظمی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جو پنجاب پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔تقریب سے انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی، شہزاد حسین کاظمی، وسیم احمد شیخ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔