پاکستان حق آزادی کیلئے کشمیریوں کیساتھ ،جام محمد اسلم

پاکستان حق آزادی کیلئے  کشمیریوں کیساتھ ،جام محمد اسلم

چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا)چوک سرور شہید میں بھی اسسٹنٹ کمشنر جام محمد اسلم کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر پرریلی نکالی گئی ۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یومِ استحصال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح بھارت نے 5اگست 2019کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔ خاردار تاریں، بندوقیں اور خاموش کی گئی آوازیں آج بھی اس ظلم کی گواہی دے رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں