فزیو تھراپی وارڈ میں تجربہ کار ڈاکٹر کو شام کی شفٹ میں لگا دیا

 فزیو تھراپی وارڈ میں تجربہ کار ڈاکٹر کو شام کی شفٹ میں لگا دیا

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے فزیوتھراپی وارڈ میں مبینہ طور پر سفارش پر انٹرن شپ پر تعینات دو نئی خواتین تھراپسٹ کی وجہ سے سینئر اور تجربہ کار مرد فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر صدیق اعوان کی فسٹ شفٹ کی ڈیوٹی ختم کر کے انہیں ایوننگ شفٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

جس سے صبح کے وقت آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں ملک محمد طارق، شیخ محمد شاہد، حافظ علی احمد، مختار سیف اور محمد عامر نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی خواتین تھراپسٹ نا تجربہ کار ہیں اور بھیڑ کے باعث مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر پاتیں۔ اکثر مریض صبح سویرے دور دراز علاقوں سے آ کر ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں۔مریضوں کے مطابق وارڈ کو کامیاب بنانے میں سینئر ڈاکٹر کا بڑا کردار تھا، جسے ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر نظر انداز کیا گیا ہے ۔ شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ صبح کی شفٹ میں دوبارہ تجربہ کار تھراپسٹ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات مل سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں