پیف پارٹنر سکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اپنے پارٹنر سکولوں کے لئے نئے ضابطہ کار (ایس او پیز) جاری کر دیئے ہیں۔ پیف حکام کے مطابق مڈل اور سیکنڈری سکولوں میں طالبات کیلئے فی میل اور طلبا کیلئے میل ٹیچر تعینات کیا جائے گا۔
جاری کردہ مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سکولوں میں فوری طور پر سکیورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں اور طلبا کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔ طلبا، اساتذہ اور دیگر سٹاف کے مابین غیر ضروری رابطوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور چھٹی کے بعد طلبا کو بلاجوازسکول میں روکنے سے اجتناب کیا جائے ۔مراسلے میں والدین کے انتظار کے لئے مناسب جگہ مختص کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی پارٹنر سکول میں غیر اخلاقی یا قابل اعتراض رویے کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ لائسنس ہولڈر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔